Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو سینیگال کے صدر کا مکتوب موصول

سعودی نائب وزیرخارجہ نے منگل کو سینیگال کے سفیر سے مکتوب وصول کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق سینیگال کے صدر بصیرو جومائی فائی کا مکتوب موصول ہوا ہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے منگل کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سینیگال کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور مکتوب وصول کیا۔ 
اس موقع پر ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: