شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیرخارجہ کا مکتوب موصول
مکتوب، دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب، دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے اور سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئرعبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے پیر کو ریاض میں سوڈان کے سفیر دفالہ الحاج علی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں سوڈان کی حالیہ صورتحال اور اس سے نمنٹے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
