Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں عربی ادب اور خطابیات کے موضوع پر ایک شام

شریک افراد میں عربی اور خطابیات کے کئی سکالر بھی موجود تھے(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نے عربی ادب اور خطابیات کے موضوع پر حال ہی میں ایک شام کا انعقاد کیا جس میں عربی لٹریچر سے تعلق رکھنے والے مخصوص شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام میں شریک افراد میں عربی اور خطابیات کے کئی سکالر بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ادب اور خطاب کے شوقین افراد بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔
اس خصوصی نشست میں کلاسیکی عربی زبان میں پائے جانے والی خفیف فرق اور ادبی میراث کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کئی گئی جو اپنے بلند معیار اور عالمانہ بحث کی وجہ سے مکہ المکرمہ جیسے مقدس شہر میں ایک علمی فورم میں تبدیل ہوگئی۔
حرا ڈسٹرکٹ میں کچھ عرصے سے مختلف ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ عربی ادب اور خطابیات پر ہونے والی گفتگو بھی انھیں پروگراموں میں سے ایک تھی جس کا مقصد مکہ کے ادبی منظر نامے میں اس طرح کی کوششوں کے ذریعے پھر سے نئی روح پھونکنی ہے۔
روایتی میراث اور جدید علمی مکالمے کو یکجا کر کے، حرا کلچرل ڈسٹرکٹ اپنے آپ کو اعلٰی معیار کی ایک ایسی منزل کے طور پر متعارف کرا رہا ہے جہاں ثقافتی مکالمہ اور قیادت کے لیے علمی اور عقلی بات چیت ہو سکتی ہے۔

 

شیئر: