Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حراء کلچرل ڈسٹرکٹ ’ونٹر فیسٹیول‘ میں 50 ہزارسے زائد زائرین

بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے یادگاری تصاویر بنائیں(فوٹو، ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں جاری حراء کلچرل ڈسٹرکٹ ونٹرفیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔ میلہ مقامی اوربیرون ملک سے آنے والے زائرین میں بے حد مقبول رہا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسم سرما کے حوالے سے منعقدہ میلے میں زائرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد رہی۔
مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کے علاوہ دیگر شہروں اور بیرون مملکت سے آنے والے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد نے فیسٹول میں شرکت کی۔
حراء ونٹرفیسٹیول میں بڑوں اور بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی خصوصی طورپر اہتمام کیا گیا تھا۔ بچوں کے لیے ایجوکیشنل گیمز کا کارنر کافی پسند کیا گیا۔ 
ونٹر فیسٹیول میں بڑوں کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ فیملیز کے لیے موسم سرما سے لطف اندوز ہونے کےلیے کھلے مقام پرخیمے نصب کیے گئے جو زائرین میں کافی مقبول رہے۔

بچوں کے لیے ایجوکیشنل گیمز کا بندوبست کیا گیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے مکہ مکرمہ کا معروف پہاڑ ’النور‘ جس کی چوٹی پر غار حراء واقع ہے کے دامن میں حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے عنوان سے میوزیم اور نمائش گاہ موجود ہے جہاں غارحراء کا خصوصی ماڈل بنایا گیا ہے۔

فیملیز کے لیے خصوصی طورپرخیمے نصب کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

حراء کلچرل ڈسٹرکٹ میں بنایا گیا غارحراء کا ماڈل ان زائرین میں کافی مقبول ہے جو النور پہاڑ کی چوٹی پرنہیں جاسکتے۔
یہ زائرین یہاں بنائے گئے غارحرا کے ماڈل پر یادگاری تصاویر بناتے ہیں۔
 

شیئر: