Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر داخلہ سے ریاض میں پاکستانی وزیر طلال چوہدری کی ملاقات

سکیورٹی امور میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف سے پیر کو  ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے موقع پر پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر ملکوں کے وزرا نے ملاقاتیں کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقاتوں میں سکیورٹی امور میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صومالیہ کے وزیر داخلہ عبداللہ شیخ اسماعیل، مالدیپ کے قومی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے وزیر علی احسان، فلسطین کے وزیر داخلہ  زیاد محمود محمد ھب الریح ،سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکرسمرہ مصطفی اور عراق کی بارڈر فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالواھاب سکر نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے کئی اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

شیئر: