ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز، سعودی وزیر دفاع کی شرکت
سرکاری وفود، ادارے، ڈیفینس و سکیورٹی کی انٹرنیشنل کمپیناں شریک ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی دارلحکومت ریاض کے شمال میں اتوار 8 فروری سے واقع ملھم میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے۔
افتتاحی تقریب میں سعودی رائل ایئرفورس کے طیاروں نے ایرو بیٹک ڈسپلے اور انجیئنرنگ فارمیشنز کا مظاہرہ کیا۔ اس شاندار شو نے شرکا کا دل موہ لیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں جنرل اتھارٹی فارملٹری انڈسٹریز ڈیفنس شو کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ ایونٹ 12 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔
الاخباریہ کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو میں مختلف ملکوں کے سرکاری وفود، سرکاری ادارے، ڈیفینس و سکیورٹی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والی انٹرنیشنل کمپیناں شریک ہیں۔
ڈیفنس شو کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ عسکری اخراجات کی لوکلائزیشن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
یہ ایونٹ جدت، لوکلائزیشن اور پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک مربوط دفاعی نظام تیار کرنے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ایکسپو میں 2700 میٹر طویل رن وے کے ساتھ چار عدد ٹیکسی ویز کے علاوہ جدید ترین طیاروں کی نمائش کے لیے وسیع و عریض گراونڈ شامل ہے۔
توقع ہے رواں برس ہونے والا ڈیفنس شو 2026 کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کرنے والوں کی تعداد سابقہ ایونٹ سے تجاوز کرجائے گی۔
یاد رہے گزشتہ برس ڈیفنس شو میں 26 ارب ریال کی مختلف نوعیت کی خریداری کے 61 معاہدے کیے گئے تھے۔
نمائش میں 116 ممالک کے مختلف وفود نے شرکت کی جن میں 441 سرکاری ادارے تھے۔
وزیٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار سے زیادہ رہی جبکہ 773 صنعتی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے تھے۔
