سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو الدرعیہ میں برطانوی شہزادے ولیم کا خیرمقدم کیا۔
برطانوی شہزادے ولیم کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی مقام الطریف کا دورہ کرایا۔
الطریف، درعیہ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں ریاض کے شمال مغرب میں واقع ہے اور سعودی عرب کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں
-
برطانوی شہزادہ ولیم پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےNode ID: 900476
یاد رہے الطریف میں سعودی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی اور یہ پہلی سعودی ریاست کے بانی امام محمد بن سعود کے زمانے میں ریاست کا دارالحکومت تھا۔
ایس پی اے کے مطابق اس دورے میں شہزادہ ولیم نے تاریخی الطریف ڈسٹرکٹ میں نجدی طرز تعمیر کی نمائش، پہلی سعودی ریاست کے اماموں اور شہزادوں کے محلات دیکھے۔
امام قصر سلوی کے سامنے ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی، جو پہلی سعودی ریاست کے دوران حکومت کے مرکز کے طور پر کام کرنے والے تاریخی محلات میں سے ایک ہے۔
اس دورے میں الدرعیہ ماسڑ پلان کے بارے میں ایک پریزنٹیشن شامل تھی۔
#واس pic.twitter.com/w05fOOwCxI
— واس الأخبار الملكية (@spagov) February 9, 2026
قبل ازیں برطانوی شہزادہ ولیم پیر کو سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ ولیم کی ریاض آمد سعودی اور برطانوی بادشاہتوں کے درمیان اس خصوصی رشتے کی پھر توثیق ہوئی ہے جو کہ ان کی دادی ملکہ الزبتھ دوم کی حکمرانی کے ابتدائی ایام میں قائم ہوا تھا اور اب تک مسلسل فروغ پا رہا ہے۔

شہزادہ ولیم اس سے قبل بھی اس خطے کا دورہ کر چکے ہیں، ان کا پہلا دورہ ذاتی نوعیت کا تھا تاہم انہوں نے جون 2018 میں فلسطین اور اسرائیل کے دورے کیے تھے اور اسرائیلی وریراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔











