Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہزادے ولیم نے ’ریاض سپورٹس ٹریک‘ منصوبے کا دورہ کیا

وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے بارے میں بریفنگ دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے منگل کو برطانوی شہزادے ولیم پرنس آف ویلز کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سپورٹس نے شہزادہ ولیم کو ریاض سپورٹس ٹریک منصوبے کا دورہ کرایا۔
انہیں منصوبے کی تفصیلات، معیار زندگی بڑھانے، صحت مند طرز زندگی کی سپورٹ اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 یہ دورہ سعودی دارالحکومت میں جاری میگا ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لینے کا حصہ ہے جو پائیدار شہری ترقی کی ایک مثال ہیں اور یہ رہائشیوں اور وزیٹرز کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
منصوبے کا مقصد ریاض شہر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔

 ریاض کی مغربی سمت میں واقع وادی حنیفہ کا ترقیاتی منصوبہ 13.4 کلومیٹر طویل ہے جو ’العلب‘ بند کی شمالی سمت سے شروع ہوتا ہے اور جدہ ہائی وے کی جنوب تک پھیلا ہوا ہے۔
منصوبے میں واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس کے علاوہ گھڑ سواری کے لیے بھی  ٹریک بنائے گئے ہیں۔

 

شیئر: