Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین سمیت تمام مساجد اور سکولوں میں نماز استسقا ادا کی گئی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر آج جمعرات کو حرمین شریفین سمیت ملک کی مساجد اور سکولوں میں نماز استسقا پڑھی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مساجد میں باران رحمت کے نزول کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔
باران رحمت کے لیے ادا کی جانے والی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں کعبۃ اللہ کے پہلو میں امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے امامت کراوئی اور بعد ازاں خطبہ دیا۔ 
نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز اور گورنریٹ کے اعلٰی عہدیدار نماز میں شریک ہوئے۔ 
بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی میں ہوا جہاں شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی نے امامت کروائی اور خطبہ دیا۔ 
مدینہ منورہ گونر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبد العزیز اور گورنریٹ کے اعلٰی عہدیداران سمیت مشائخ اور علما بھی شریک تھے۔ 
اسی طرح نمازاستسقا ریاض، جدہ، جازان، عرعر، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی۔
دریں اثنا ملک کے بیشتر سکولوں میں بھی نماز استسقا ادا کی گئی جس میں طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔

شیئر: