Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میری طرف سے تحفہ‘ سکول طالبعلم نے والدہ کے کنگن کلاس فیلوز میں تقسیم کردیے

پرنسپل نے منفرد واقعے کا علم ہوتے ہی تمام  کنگن تحویل میں لے لیے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ریاض کے ایک پرائمری اسکول کے طالب علم نے اپنی والدہ کے سونے کے کنگن کلاس فیلوز میں تقسیم کردیے۔
سکول پرنسپل نے  اس منفرد واقعے کا علم ہوتے ہی تمام  کنگن تحویل میں لے لیے۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض کے پرائمری سکول میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک کم سن طالب علم نے اپنی کلاس کے چند دوستوں کو سونے کے کنگن ں یہ کہہ کر دیے کہ ’میری طرف سے تحفہ ہے۔‘
 واقعے کے بارے میں جیسے ہی پرنسپل کو اطلاع ملی انہوں نے طالب علم سے دریافت کیا کہ یہ کنگن  کہاں سے حاصل کیے، جس پر طالب علم نے بتایا ’والدہ کی دراز میں یہ کنگن رکھے تھے اور میں انہیں اپنے خاص دوستوں کو تحفے میں دینا چاہتا تھا۔‘
پرنسپل نے تمام کنگن اپنی تحویل میں لے کر والدین کو سکول طلب کیا۔ طالب علم کی والدہ نے بتایا’ دو روز قبل یہ کنگن اپنی دونوں بیٹیوں کے لیے خریدے تھے اور انہیں الماری کی دراز میں رکھا تھا۔‘
والدہ کا کہنا تھا’ وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ بیٹے نے کنگن الماری سے نکالے ہیں۔‘
پرنسپل نے کنگن واپس کیے اور طلب علم کو سمجھایا کہ گھر کی قیمتی چیزوں کی حفاظت کی جاتی ہے اور کوئی بھی چیز بغیر والدین کی اجازت کے باہر نہیں لائی جاتی۔

 

شیئر: