سعودی طلبا نے ملائیشیا کے میں ہونے والے دوسرے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیارڈ 2025 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 30 جولائی سے 6 اگست تک کوالالمپور میں جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں14 ممالک کے 56 طلبا نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی طلبا کی میتھمیٹکس اور انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں کامیابیNode ID: 892422
-
سعودی طلبا کی انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیارڈ 2025 میں شرکتNode ID: 892841
سعودی طلبا کو اس مقابلے لیے کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی کی جانب سے معنقدہ سخت تربیتی اور انتخابی مراحل کے بعد منتخب کیا گیا۔
یہ انتخاب وزارت تعلیم، کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور کنگ عبدالعزیز سٹی برائے ایٹمی و قابل تجدید توانائی کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔
جدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے عزام خالد العمری نے مقابلہ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
سعودی طلبا کی ٹیم میں عزام خالد العمری کے علاوہ مدینہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے البرا سعید عواجی، جبیل رائل کمیشن سے ابراہیم عبدالعزیز العثمان اور الاحسا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حسن علی العوض شامل تھے۔
یاد رہے سعودی طلبا کی ٹیم نے اولپمیارڈ کے پہلے ایڈیشن میں چار ایوارڈ حاصل کیے۔ ان میں ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ جو 2024 میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تحت قائم کی گئی تھی، ایک عالمی سائنسی پلیٹ فارم ہے۔
اس مقابلے کا مقصد نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن اور محفوظ استعمال کو فروغ دینا، نوجوانوں کو اس شعبے میں مہارت حاصل کرنے اور جدت لانے کی ترغیب دینا ہے۔