Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی میونخ ینگ لیڈرز گروپ کے ساتھ ڈائیلاگ سیشن میں شرکت

عللاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مملکت کے موقف کو اجاگر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو میونخ ینگ لیڈرز گروپ کے ساتھ ایک ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اس کا اہتمام کوربر فاونڈیشن اور میونخ سکیورٹی کانفرنس نے کیا تھا۔
سیشن میں علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مملکت کے موقف کو اجاگر کیا گیا۔ مشترکہ چیلجنوں سے نمنٹے کے لیے مخلصانہ اور تعمیری بات چیت کو تیز کرنے کی اہمیت پر بات کی گئی۔

اجلاس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ اف پالیسی پلاننگ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹرعبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر اور میونخ یوتھ لیڈرز 2026 کے رکن نواف بن خالد العیسی نے شرکت کی۔
قبل ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں دی ٹرنگ پوائنٹ: ’دی انٹرنیشنل آرڈر بٹوین ریفارم اینڈ کولپس‘ کے موضوع  پر ایک پینل مباحثے میں حصہ لیا۔

مباحثے میں کولمبیا کے وزیر دفاع ، اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے مائیکل والٹز اور یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالس بھی شریک تھیں۔
مباحثے کے شرکا نے بین الاقوامی نظام کی اصلاح کی اہیمت پر زور دیا تاکہ اس کے میکانزم کی ماڈرنائزیشن کے ذریعے اقوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ انصاف اور مساوات کے حصول میں مدد مل سکے۔

 

شیئر: