شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ
وطرفہ تعلقات، اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات، حالیہ ڈیویلپمنٹ، اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا’ دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، اور آئندہ بین الاقوامی انگیجمنٹ پر تبادلہ خیال اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔‘
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈونیشیا کے ہم منصب سوگیونو نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات کی گئی۔
