سعودی وزیرخارجہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی ملاقات
جمعرات 22 جنوری 2026 22:50
سعودی عرب اور عالمی ادارے کے درمیان مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ڈیووس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین برھم صالح نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کےمطابق ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں سعودی عرب اورعالمی ادارے کے درمیان مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سوئٹزر لینڈ کے سفیرعبدالرحمن الداود اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ برس سابق عراقی صدر برھم صالح کو ادارے کا نیا ہائی کمشنر منتخب کیا تھا، وہ 2030 تک فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے اٹلی سے تعلق رکھنے والے فلیپو گرینڈی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے، جو 2016 سے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیرخارجہ سے ڈیووس میں سپین کے ہم منصب جوز مینویل الباریز نے بھی ملاقات کی۔
دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
