حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اگلے پندرہ روز کے لیے ایندھن کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کی ہے۔
ان نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری 2026 سے ہو چکا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔
ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 32 پیسے روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اب ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے268 روپے 38 پیسے تھی۔