Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم کرکٹ نہیں، جنگ اچھی کرتے ہیں‘، پاکستان کی انڈیا سے شکست پر شائقین کرکٹ کے تبصرے

پاکستان کا ٹاپ آرڈر پہلے چھ اوورز میں ہی آؤٹ ہو گیا (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد انڈیا نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو سری لنکا کے پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا کے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح ناکام رہی۔
وکٹ کیپر عثمان خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک انڈین بولرز کا سامنا نہ کر سکا۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر ابتدائی چھ اوورز میں ہی پویلین لوٹ گیا۔
پاکستان کی شسکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔
انڈین صحافی رانا ایوب نے ایکس پر لکھا کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ اب ہمارا وقت ضائع نہیں کرتی۔ ہدف کے تعاقب کے پہلے پانچ اوورز میں ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون جیتنے والا ہے۔‘
سلوا نے لکھا کہ ’میں نے اس میچ سے زیادہ سنسنی خیز لیکچر بھی دیکھے ہیں۔‘
عدیل نے لکھا کہ ’ہم نے تو اچھا بھلا بائیکاٹ کیا تھا۔‘
آمنہ نے لکھا کہ ’آج ہم نے ایک ہی چیز جیتی اور وہ ٹاس ہے۔‘
محمد امار نے لکھا کہ ’ہاتھ ملانے یا نہ ملانے سے توجہ ہٹا کر انہیں ٹیلنٹ، میرٹ اور اپنی سکلز پر کام کرنا چاہیے۔
کرکٹر محمد یوسف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کا وقت اب ختم ہو چکا ہے، پاکستان کی ٹی20 ٹیم کو کمزور حریفوں کے خلاف کھوکھلی فتوحات نہیں بلکہ نئے اور مؤثر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔‘
اویس یوسفزئی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم طیارے ہی گرائیں گے۔‘
علی علوی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کرکٹ نہیں، جنگ اچھی کرتے ہیں۔‘
محمد صدیم نے لکھا کہ ’ان کو ستھرا بھرتی کر لو کھیلنا ان کے بس کی بات نہیں۔‘

شیئر: