Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کو مسلم ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے رمضان کی مبارکباد

سعودی قیادت نے شکریہ ادا کیا اور جوابی پیغامات بھیجے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو رمضان المبارک کی آمد پر مسلم ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے مسلم ملکوں کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور جوابی پیغامات بھیجے۔
انہوں نے رمضان میں امہ کے لیے خیر، برکت، پائیدار سلامتی اور استحکام کی دعا بھی کی۔
 یاد رہے سعودی عرب میں منگل 17 فروری کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔  

 

شیئر: