Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس، شاہ سلمان کی شہریوں اور مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں ہوا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو مقدس مساجد اور زائرین کی دیکھ بھال کے اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے شہریوں اور مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں ہوا۔
کابینہ نے حج و عمرہ سیزن کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’مملکت نے 2025 میں 19.5 ملین زائرین کا خیرمقدم کیا۔‘
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے سعودی خبررساں ایجنسی کو بتایا’ اجلاس کو سعودی عرب کے مختلف ملکوں کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی، استحکم اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ہم آہنگی بڑھانے پر توجہ دی گئی۔
اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے جبکہ کابینہ نے اسرائیلی قابض فورسز کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی جس میں مغربی کنارے کی اراضی کو سرکاری ملکیت قرار دیا گیا۔
اجلاس میں اسرائیلی قابض فورسز کے فیصلے کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔‘
 اجلاس میں مملکت میں ہونے والی اقتصادی، ثقافتی اور سماجی حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ قومی فلاحی کاموں کے حوالے سے جاری مہم کی حمایت کی۔
اراکین کابینہ نے ریاض میں خادم حرمین شریفین کی زیرسرپرستی ہونے والی عالمی دفاعی نمائش کے تیسرے ایڈیشن کی کامیابی کو سراہا جس میں عسکری صنعوتوں کے حوالے سے متعدد کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔
اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف موضوعات پر بحث کی گئی جن میں شوری کونسل کی جانب سے پیش کردہ سفارشات بھی شامل تھیں۔
کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کرنے کی بھی منظوری دی جن جاپانی وزارت ثقافت، اٹلی کی وزارت انصاف اورانڈونیشیا کی وزارت زراعت شامل ہیں۔
اجلاس میں بعض سرکاری عہدیداروں کی ترقی اور تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

 

شیئر: