سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ بدھ کو ہوگا
منگل 17 فروری کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان تھی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 17 فروری کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ ’سعودی سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ بدھ 18 فروری 2026 کو رمضان کا پہلا روزہ ہے۔‘
خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارت، قطر اور کویت میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں بھی بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے منگل 17 فروری کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
بیان میں درخواست کی گئی تھی کہ ’جو کوئی بھی چاند ننگی آنکھ یا دُوربین سے دیکھنے کی کوشش کرے، وہ قریب ترین عدالتی مرکز میں اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔‘
یاد رہے کہ منگل 17 فروری کو ام القری کیلنڈر کے مطابق 29 شعبان تھی۔
