مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منگل کو لاکھوں مسلمانوں نے رمضان کی پہلی شب عشاء اور تراویح کی نمازیں باجماعت ادا کیں۔
مقامی شہری، مقیم غیر ملکی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین عشاء اور تراویح کی ادائیگی کے لیے پہلے سے مسجد الحرام پہنچ چکے تھے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، جس میں آب زم زم کی فراہمی اور مسجد الحرام کو معطر کرنے کا انتظام بھی شامل تھا۔
أول صلاة تراويح من الشهر الكريم.. أجواء روحانية وخدمات متكاملة في المسجد الحرام.https://t.co/o5IAOIL4vb#واس_رمضان47 pic.twitter.com/FDRdMDlCn0
— واس العام (@SPAregions) February 17, 2026
حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے ماہ رمضان کے لیے جامع آپریشنل پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس کا مقصد خدمات کے معیار اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا، ساتھ ہی حرمین شریفین میں سیفٹی اور ریلائبیلٹی کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانا ہے۔
مشاهد إيمانية للمصلين في صلاة العشاء والتراويح بالمسجد النبوي.#واس pic.twitter.com/DfDAt5AwB3
— واس العام (@SPAregions) February 17, 2026
مسجد الحرام میں پانچ زبانوں میں ڈیجیٹل آگاہی سکرینز فعال کر دی گئی ہیں۔
گراؤنڈ یونٹس مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں، جن کے پاس فوری ترجمہ کرنے والی ڈیوائسز موجود ہیں تاکہ زائرین کی بات کو سمجھ کر انہیں درست رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔









