سعودی عرب اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 100 برس مکمل
جمعرات 19 فروری 2026 21:33
سعودی وزیر خارجہ کو روسی ہم منصب کا مکتوب موصول ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی عرب اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 100 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی گئی، سعودی وزیر خارجہ نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کے سو برس مکمل ہونے ہر مبارکباد کا تبادلہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
