Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے میونخ میں شامی ہم منصب، اقوام متحدہ کے نمائندے اور امریکی ایلچی کی ملاقاتیں

دو طرفہ تعلقات خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 کے دوران شام کے ہم منصب اسعد الشیبانی اور ان کے وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام میں جامع معاہدے کا خیرمقدم کیا جس میں خود مختار انتظامیہ کے اداروں کا شامی ریاستی اداروں میں انصمام شامل ہے۔
سعودی وزیر داخلہ نے ملکی خود مختاری، اتحاد، اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کےلیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ حالیہ علاقائی ڈیولپمنٹ، مشرق وسطی میں سلامتی، استحاکم اور ترقی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے مشرق وسطی امن عمل پر اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کمیٹی کے اعلی نمائندے نکولے ملاڈینوف اور امریکی ایلچی نے ملاقات کی۔
نکولے ملاڈینوف سے ملاقات میں غزہ کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔​

 امریکہ کے خصوصی ایلچی یہودا کپلان سے ملاقات میں رواداری کی اقدار کو فروغ دینے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ،افہام و تفہیم اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی اور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ سے کویت اور یوکرین کے ہم منصبوں نے ملاقات کی۔
کویتی وزیرخارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائمہ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یوکرینی وزیر خارجہ اینڈری سیبیگا نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی۔

 

شیئر: