الدرب رمضان مارکیٹ میں رنگ برنگی دستکاری اور دل موہ لینے اشیا توجہ کا مرکز
رمضان کے لیے خاص طور پر تیارہ کردہ چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی(فوٹو: ایس پی اے)
الدرب رمضان مارکیٹ جس کے قیام کے لیے جازان میونسپیلٹی نے میزبانی کے فرائض ادا کیے ہیں، اب مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے۔
اس کے دروازے لوگوں کے کُھل گئے ہیں اور یہاں تاریخی طور پر چیزوں کی اصل اور آج کل کے دور کی ترتیب و تنظیم یکجان ہو کر دکھائی دیتے ہیں۔

رمضان المبارک کے مہینے میں الدرب مارکیٹ میں آنے والوں کو مقامی دستکاری کی بے شمار رنگ برنگی اور دل کو موہ لینے والی اشیا بھی نظر آئیں گی۔
رمضان کے لیے خاص طور پر تیارہ کردہ چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ اس کے علاوہ افطار کے بعد وزیٹرز، روایتی کافی کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔

اس مارکیٹ سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں قاعدے میں آجاتی ہیں بلکہ اس سے مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کا موقع بھی ملتا ہے۔
یہ مارکیٹ سیاحوں اور یہاں رہنے والوں، دونوں کے کے لیے ایک جدید اور جاذبِ نظر ماحول میں علاقے کی میراث کو بھی محفوظ بنا رہی ہے۔
