Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المنشیہ زرعی مارکیٹ میں ’العلا شہد‘ فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

فیسٹیول کا انعقاد العلا ریجن کے زرعی سیزن کے تحت کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 العلا رائل کمیشن کی جانب سے المنشیہ زرعی مارکیٹ میں ’العلا شہد‘ فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد العلا کی زرعی پیداوار کو ترقی دینا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہد فیسٹیول کا انعقاد العلا ریجن کے زرعی سیزن کے تحت کیا گیا ہے۔ 
رائل کمیشن کی جانب سے مختلف نمائشوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں موسم گرما کے فروٹ اور العلا کھجور سیزن کے علاوہ العلا کیمپنگ سیزن وغیرہ شامل تھے۔

العلا شہد فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں کمشنری کے متعدد فارمز شرکت کررہے ہیں تاکہ وہ فارمز سے حاصل کردہ مختلف اقسام کے اعلی کوالٹی کے شہد کو متعارف کرا سکیں۔
فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز کو العلا کمشنری کے شہد کی تیاری کے مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔

 فارمز وزیٹرز کو شہد کی مکھیوں کی تربیت کے علاوہ فارمنگ کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں العلا میں پائے جانے والے پھولوں اور مختلف اقسام کے درختوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں جن کے پھولوں کے رس سے شہد کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: