Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض نے 27 ویں کنگ سلمان ایوارڈ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا

مقابلے میں مجموعی انعامات 70 لاکھ ریال کے رکھے گئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے حفظ قرآن، تلاوت اور تفسیر کے لیے 27 ویں کنگ سلمان ایوارڈ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گورنر ریاض کا خیرمقدم سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ  اور وزیرتعلیم یوسف البنیان نے کیا۔
 مقابلے کے 27 ویں سیشن کے شرکا کی تعداد 129 تھی، جن کا تعلق مملکت کے مختلف ریجنز اور شہروں سے تھا۔ مجموعی انعامات 70 لاکھ ریال کے رکھے گئے۔

یاد رہے مقابلے کے27 ویں سیشن میں چھ زمرے تھے۔ پہلے کیٹیگری میں مکمل قرآن کریم کے حفاظ تجوید کے ساتھ ساتوں قراتوں کے ماہر شامل تھے۔
دوسری کیٹگری مکمل حفظ قرآن، تجدوید اور مفرد تفسیر، تیسری کیٹیگری مکمل حفظ اور تجوید کی تھی۔
چوتھی کیٹگری میں 20 سپاروں کے حفاظ ، پانچویں میں 10 پاروں کے حفاظ  جبکہ چھٹی میں پانچ سپاروں کے حفاظ  نے تجوید کے ساتھ منتخب کی گئی آیات کی تلاوت کی۔

 

شیئر: