وزارت حج کا داخلی عازمین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، شرائط کیا ہیں؟
ان عازمین کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ ’داخلی عازمین کے لیے 6 رمضان 1447ھ سے نسک ایپلی کیشن اور آفیشنل سائٹ نسک ایس اے کے ذریعے رجسٹریشن کے آغازکیا گیا ہے جبکہ حج پیکج کی بکنگ 15 رمضان سے شروع ہو گی۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا ’ اس مرحلے میں ماہِ شوال کے آخر تک ان عازمین کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا، نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں دیگر اہل افراد کے لیے رجسٹریشن کھولی جائے گی۔‘
رجسٹریشن کے لیے شرائط میں کم از کم عمر 15 سال اور منظور شدہ صحت ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔ مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے کار آمد اقامہ درکار ہوگا۔ ان غیرملکیوں کو ترجیح دی جائے گی جن کا اقامہ ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل جاری کیا گیا ہو۔
وزارت نے کہا کہ’ یہ معادہدہ خصوصی طور پر نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے کیا جائے گا۔‘
رجسٹریشن کے لیے ایک اکاونٹ بنا کر اپنی معلومات کا اندراج اور اہلیت کی تصدیق کرنا ہوگی۔ پیکیج کا انتخاب اور سداد کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے بعد حج پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
’ عازمین نسک یا سرکاری ویب سائٹ کےذریعے فوری اندراج کریں، معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
