Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسک پلیٹ فارم پر عازمینِ حج کے لیے’ پیکیج پریفرنس فیز‘ کا اعلان

براہ راست حج پروگرام میں شامل ملکوں کے عازمین پر اطلاق ہوگا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2026 کے حج سیزن کےلیے نسک پلیٹ فارم پرعازمینِ حج کے لیے’ پیکیج پریفرنس فیز‘ کا اعلان کیا ہے۔
اس میں براہ راست حج پروگرام کے تحت آنے والے ملکوں کےعازمین سے متعلق طریقہ کار کوحتمی شکل دی جائے گی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام عازمین کو دستیاب سروس پیکیجز کا جائزہ لینے، خدمات کے معیار، انتظامات اور ترجیحی پیکیجوں کا انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
 نسک حج پلیٹ فارم  پرعازمین کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی سہولت دی گئی ہے، اس میں مختلف حج پیکجز کا موازنہ، قسطوں میں رقم جمع کرانے کی آن لائن سہولت اور خدمات فراہم کرنے والی سرکاری طور پر منظور شدہ کمپنیوں کی فہرست تک رسائی شامل ہے۔
وزارت نے عازمین سے کہا کہ ’وہ اپنی معلومات کو پلیٹ فارم پر رجسٹر یا اپ ڈیٹ کریں، تمام ذاتی معلومات اور دستاویزات کی درستگی کو یقینی بنائیں۔‘ 
عازمین کو اس درخواست کے ذریعے  اپنے اہل خانہ کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ تصدیق سے متعلق امور کو آسان اور حج درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
وزارت نے پھر کہا کہ نسک، براہ راست حج پروگرام کے تحت آنے والے ملکوں میں حج خدمات کا واحد سرکاری طور پر منظور شدہ پلیٹ فارم ہے، عازمین کو غیرمجاز کمپنیوں کے حوالے سے انتباہ بھی کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ تمام ڈیپازٹس اور بکنگ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائے۔اس اعلان کا اطلاق صرف ان ملکوں کے عازمین پر ہوگا جو براہ راست حج پروگرام میں شامل ہیں۔

 

شیئر: