عازمین کے خیرمقدم کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی ’حیاکم اللہ‘ لانچ
جمعرات 12 فروری 2026 19:01
وزارت کا یہ اقدام عازمین کے تجربے میں اضافے کے لیے ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اطلاعات میں یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج نے ضیوف الرحمان خدمت پروگرام کے اشتراک سے عازمین کے خیرمقدم کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی ’حیاکم اللہ ‘ لانچ کی ہے۔
یہ اقدام عازمین کے تجربے میں اضافے کے لیے حج وعمرہ، ثقافت کی وزارتوں اور ٹورازم اتھارٹی کے مربوط تعاون کا نتیجہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس خیرمقدمی شناخت کا مقصد عازمین اور زائرین کے مملکت آمد کے وقت میڈیا اور آگاہی پیغامات کو معیاری بنانا ہے۔ ’حیاکم اللہ‘ کے الفاظ ’وارم ویلکم‘ کا احساس دلاتے ہیں۔

یہ مختلف کیمیونیکیشن پلیٹ فارمز میں ایک یونیفائیڈ ویژول اور میڈیا فریم ورک کو اختیار کرتا ہے جائے جو اسلامی و انسانی اقدار کی عکاس ہیں۔
یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج کا کہنا تھا یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی حج سیزن میں خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اداروں کے لیے منظور شدہ ہوگی، اس میں داخلے کے مقامات، خدمات، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اورمیڈیا مواد کے لیے مختلف بصری اور میڈیا ایپلی کیشنز شامل ہیں جس مقصد عازمین کے درمیان مثبت تاثر کو بڑھانا، میڈیا کے معیار اور آگاہی کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
