Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی پشاور سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں 2 مارچ تک منسوخ

سعودی ایئرپورٹس نے مسافروں کےلیے ٹریول الرٹ جاری کیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی فضائی کمپنیوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ’ وہ خطے کی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پروازوں کا شیڈول چیک کرلیں۔‘
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ٹریول الرٹ جاری کیا ہے۔
 مسافروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کے لے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
علاوہ ازیں السعودیہ نے عمان، کویت، ابوظبی، دبئی، دوحہ، بحرین، ماسکو اور پشاور کے لیے اپنی پروازیں دو مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن نے بیان میں کہا کہ’ کسی بھی اپ ڈیٹ کے حوالے سے فوری آگاہ کیا جائے گا۔ مسافر ایئرپورٹ جانے سے قبل اپنی پرواز کا سٹیٹس ضرور چیک کرلیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’مسافروں اور عملے کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔‘

شیئر: