سعودی ولی عہد سے جرمن چانسلر، مراکش کے بادشاہ اور لبنانی وزیراعظم کا رابطہ
سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں کے خلاف ایرانی جارحیت پر بات کی گئی۔(فوٹو:عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو جرمن چانسلر فریڈرک مرز مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر نے رابطے کے دوران خطرناک ملٹری کشیدگی، اس کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب اور خطے کے دیگر عرب ملکوں کے خلاف ایرانی جارحیت پر بھی بات کی گئی۔
سعودی ولی عہد اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے خطے میں ملٹری کشیدگی کے حوالے سے صورتحال، سعودی عرب اور دیگر ملکوں پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مراکش کے بادشاہ نے مملکت پر حملوں کی مذمت کی، مراکش کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا
سعودی ولی عہد اور لبنان کے وزیراعظم نے خطے میں ملٹری کشیدگی، مملکت اور دیگر ملکوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
لبنانی وزیراعظم نے مملکت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کی حکومت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
