Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

صدر ٹرمپ نے مملکت کے خلاف میزائل حملوں کی مذمت کی
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مملکت کے خلاف میزائل حملوں کی مذمت کی جنہیں مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے روکا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مملکت کے لیے امریکی سپورٹ کا اعادہ کیا، خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی ایرانی خلاف ورزیوں سے نمنٹے کے حوالے سے تمام اقدامات کی حمایت کی۔
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جرمن چانسلر فریڈرک مرز مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم اور  لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
 رابطے کے دوران خطرناک ملٹری کشیدگی، اس کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: