امارات میں کیپیٹل مارکیٹس پیر سے تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا اعلان
ضرورت کے مطابق مزید ریگولیٹری اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات کی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے ملک کی کیپیٹل مارکیٹس پیر 2 مارچ 2026 سے تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی نے یہ فیصلہ امارات کی کیپیٹل مارکٹیس پر نگران اور ریگولیٹری کردار کے نفاذ، قابل اطلاق قوانین اور ضوبط کے تحت کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادرے وام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ابوظبی سکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ پر بھی ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اتھارٹی خطے میں ہونے والی ڈیولپمنٹ پر قریب سے نظر رکھے گی اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ضرورت کے مطابق مزید ریگولیٹری اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔‘
سرمایہ کاروں، بروکریج اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹس کے لیے کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی، ابوظبی سکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ کے سرکاری چینلز سے رجوع کریں۔
یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے، اپنے سفیر اور تمام سفارتی مشن کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
امارات نے یہ اقدام اپنی سرزمین پر ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں کیا ہے۔
