کویت میں کئی امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، عملہ محفوظ رہا: کویتی وزارت دفاع
کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پیر کی صبح کئی امریکی جنگی جہاز گر کر تباہ ہو گئے تاہم ان کا عملہ محفوظ رہا۔
دوسری جانب ایران نے تیسرے روز بھی خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویت کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی جنگی طیارے آج صبح گر کر تباہ ہوئے تاہم ان طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طیاروں کی گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بیان کے مطابق ’حکام نے فوری طور پر ریسکیو کی کارروائیاں شروع کیں، عملے کو باہر نکالنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کی حالت بہتر ہے۔‘
