Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 555 افراد ہلاک ہوئے:ایرانی ہلالِ احمر

ایرانی ہلالِ احمر نے بتایا ہے کہ دو دن قبل شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک پورے ایران میں مجموعی طور پر 555 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی اس تنظیم نے پیر کو یہ بیان ٹیلی گرام پر جاری کیا۔
ہلال احمر نے کہا کہ ’ملک کے مختلف خطوں میں کیے جانے والے صیہونی-امریکی دہشت گردانہ حملوں کے بعد اب تک 131 شہر متاثر ہوئے ہیں اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے 555 ہم وطن جان سے جا  چکے ہیں۔‘

شیئر: