Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیرخارجہ کا مکتوب موصول

مکتوب دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون سے متعلق ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے جو دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں تعاون اور انہیں مضبوط بنانے سے متعلق ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کو ریاض میں وزات کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: