سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا مکتوب موصول
شہزادہ فیصل بن فرحان سے قازقستان کے ہم منصب نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کا دو طرفہ تعلقات سے متعلق مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں قازقستان کے ہم منصب نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود السطاطی اور مملکت میں قازقستان کے سفیر فیصل القحطانی بھی موجود تھے۔
