ریاض میں امریکی سفارت خانے کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا: ترجمان سعودی وزارت دفاع
سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان پہنچا۔
حملے کے وقت ریاض میں امریکی سفارت خانہ خالی تھا اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے پیر کو پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب پانچ معاندانہ ڈرونز کو فضاء میں ہی روکنے اور انہیں تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ دمام کے قریب راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ انہوں نے بتایا کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے کی وجہ سے ریفائنری کے اندر معمولی آگ لگ گئی تھی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
