سعودی عرب نے پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب پانچ ڈرون مار گرائے: ترجمان
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب پانچ معاندانہ ڈرونز کو فضاء میں ہی روکنے اور انہیں تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل میجر جنرل ترکی المالکی نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ دمام کے قریب راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دو ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ترکی المالکی نے تصدیق کی کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ انہوں نے بتایا کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے کی وجہ سے ریفائنری کے اندر معمولی آگ لگ گئی تھی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
