Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدِ اُحد جہاں زخم مندمل ہونے کے بعد پیغمبرِ اسلام نے نماز ادا کی

مسجد الفسح جسے مسجدِ اُحد بھی کہا جاتا ہے، مدینہ میں کوہِ اُحد کی شمالی ڈھلان پر واقع ایسا سنگِ میل ہے جسے تاریخ میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اِس مسجد کی اہمیت کا بہت گہرا تعلق جنگِ اُحد کے بعد کے واقعات سے ہے۔

روایات میں آتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم نے اِس مسجد میں اُس وقت نماز ادا کی تھی جب میدانِ اُحد میں جنگ کے دوران اُن کے جسم پر لگے ہوئے زخم کسی حد تک مندمل ہوگئے تھے۔
تب سے آج تک کئی صدیاں بیت چکی ہیں اور اِس مسجد اور اردگرد کے مقامات پر مختلف تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

کئی جگہوں کو اُن کے فنِ تعمیر کی شناخت کی وجہ سے محفوظ کیا گیا ہے جبکہ اِس مقام کو اسلامی تاریخ میں اپنے مخصوص کردار اور اُس کی گواہی کی وجہ سے بھی تحفظ حاصل ہے۔

آج زائرین جب مدینہ جاتے ہیں تو مسجدِ اُحد اور کوہِ اُحد پر ضرور آتے ہیں۔ یہاں انھیں صبر و استقامت جیسی اُن عظیم اِسلامی اقدار پر غور و فِکر کرنے کا موقع ملتا ہے جن کا درس جنگ اُحد اور اُس سے وابستہ واقعات سے ہے۔

 

شیئر: