سعودی عرب اور برطانیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
جمعرات 12 مارچ 2026 21:44
سعودی وزیر توانائی سے ریاض میں برطانوی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے جمعرات کو ریاض میں برطانوی وزیرخارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کی وزیر ایویٹ کوپر نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں توانائی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں میمورنڈم آف کوآپریشن کے تحت مستقبل کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
