Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی سے ریاض میں پاکستانی وزیر پیٹرولیم کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے جمعرات کو ریاص میں پاکستان کے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 پٹرولیم اور اس کی سپلائیز، قابل تجدید توانائی، توانائی کی بچت، مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع، ڈویلپمنٹ پروجیکٹس، پالییسوں اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
یاد رہے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سعودی وزارتِ صنعت و معدنی وسائل کے زیرِ اہتمام فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) 2026 میں شرکت کےلیے مملکت میں ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف سے ملاقات کی جس میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: