Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی سے ریاض میں کوپ 30 کے نامزد صدر کی ملاقات

کوپ 30 سمٹ اس سال 30 نومبر کو برازیل میں ہورہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں کوپ 30 کے نامزد صدر آندرے کوریا دو لاگو نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں کلائمنٹ ایکشن پر تعاون تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے اہداف کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی عرب کے موسمیاتی انیشیٹیوز کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں قابل تجدید توانائی کو وسعت دینے، سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین انیشیٹیوز کے ذریعے کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششیں شامل ہیں۔
سعودی وزیر توانائی نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مملکت کی جانب سے سرکلر کاربن اکانومی فریم ورک اور دیگر قومی اور علاقائی پروگراموں کو اجاگر کیا۔
یاد رہے کوپ 30 سمٹ اس سال 30 نومبر کو برازیل میں ہورہی ہے۔
کوپ ینی کانفرنس آف دی پارٹیز دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سب سے اہم سمٹ میں سے ایک ہے جس میں دنیا کے 197 ملکوں کے نمائدے آلودگی اور ماحولیاتی مسائل سے نمنٹے کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

 

شیئر: