Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گیو ٹو گین‘ جدہ میں خصوصی ایونٹ، سعودی وژن کے تحت خواتین کے کردار کو اجاگر گیا گیا

ڈاکٹر سمیرہ عزیز کا کہنا تھا مملکت میں غیر معمولی مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں( فوٹو: ریلیز)
جدہ میں عالمی یوم خواتین 2026 کے موقع پر’گیو ٹو گین، وومینز ٹی ٹاک‘ کے عنوان سے خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ایونٹ کا مقصد متنوع پس منظر کی خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ باہمی گفتگو، نیٹ ورکنگ اور حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھ  اور اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔
اس ایونٹ کی میزبانی میں سانتھی ملیش، أریج اسکندر اور ریم اسکندر نے معاونت کی۔
 سعودی میڈیا شخصیت اور بزنس وومن ڈاکٹر سمیرہ عزیز نے تقریب میں مملکت میں خواتین کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا ’مملکت میں ہم ایک غیر معمولی مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔  سعودی وژن 2030 کے تحت خواتین، میڈیا، سپورٹس، ایوی ایشن، ٹیکنالوجی، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر کئی شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ سعودی خواتین اعتماد کے ساتھ مملکت کی ترقی اور مستقبل کے لیے ہمہ جہت ہیں۔‘
 ایونٹ کے عنوان ’گیو ٹو گین‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا’ یہ تصور خواتین کے درمیان فراخ دلی، باہمی تعاون اور خود مختاری کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔‘

 دھانو ہسینی نے بتایا کہ ’عالمی  یومِ خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔‘ 
ایونٹ میں خواتین عالمی یومِ خواتین کے روایتی جامنی، سبز اور سفید رنگوں کے ڈریس میں شریک تھیں۔ جامنی رنگ کو انصاف اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ ایونٹ انٹرنیشنل ویمنز ڈے گلوبل کمیونٹی کے ساتھ  رجسٹرڈ بھی تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ اقدام دنیا بھر میں خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: