سعودی امدادی ایجنسی نے عید الفطر پر بے گھر خاندانوں میں ملبوسات اور خوراک تقسیم کی
شام میں بچوں میں 12 ہزار 399 ملبوسات کے سیٹ تقسیم کیے گئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے عید الفطر کے موقع پر غزہ سمیت دنیا بھر میں بے گھر خاندانوں میں خوراک، بچوں میں عید کے تحائف اور ملبوسات تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر غزہ کی پٹی میں بے گھر خاندانوں میں 24 ہزار پیکٹ گرم کھانا تقسیم کیا۔
یمن کے مختلف گورنریٹس میں چاول کے 4 ہزار654 تھیلے تقسیم کیے، جس سے انتہائی کمزور خاندانوں کے 32 ہزار 578 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
بنگلہ دیش میں ایک ہزار خاندانوں کے تقریبا پانچ ہزار افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں، جس میں یتیم اور خصوصی افراد شامل ہیں۔
صومالیہ میں 4 ہزار چاول کے تھیلے تقسیم کیے گئے، جن سے 32 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا۔
شام کے کئی گورنریٹس میں بے گھر اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے بچوں میں 12 ہزار 399 ملبوسات کے سیٹ تقسیم کیے گئے۔
یہ اقدام 2026 کے ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد 36 ہزار بچوں تک پہنچنا ہے جو عید الفطر کے دوران انتہائی کمزور طبقات کے خاندانوں کو خوشیاں پہنچانے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

شاہ سلمان مرکز نے یمن میں 2026 عید پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر المھرہ میں بچوں میں 385 ملبوسات کے جوڑے اور تحائف تقسیم کیے۔
اس اقدام کا مقصد یمن مے پانچ گورنریٹس میں 19 ہزار انتہائی کمزور افراد تک پہنچنا ہے تاکہ عیدالفطر کے دوران انہیں مدد فراہم کی جا سکے۔
