سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ میں 27 ہزار سے زیادہ گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے
وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات کے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ کی پٹی میں سینٹرل کچن کے منصوبے کے ذریعے 27 ہزار 528 گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقے میں انتہائی کمزور طبقات کے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا، یہ اقدام غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد کےلیے سعودی مہم کا حصہ ہے۔
یہ اقدام شدید مشکل حالات میں فلسطینی عوام کی سپورٹ کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ میں فلسطینی عوام کو خوراک کی فراہمی کے لیے بڑے رقبے پر ایک سینٹرل کچن قائم کیا ہے۔
غزہ پٹی میں قائم کچن میں رمضان المبارک کے آغاز سے یومیہ بنیادوں پر 24 ہزار تازہ خوارک کے پارسل تیار کیے جا رہے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت 40 کے قریب مقامی افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یومیہ بنیاد پر تازہ خوراک کا بندوبست کیا گیا ہے، کچن سے یومیہ بنیادوں پر 36000 خاندانوں کو تازہ کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
