Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ، علاقائی صورتحال کا جائزہ

فوجی کشیدگی کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔(فائل فوٹو)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف  نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
بدھ کی صبح ایس پی اے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف نے رابطے کے دوران علاقائی صورتحال، خطے، بین الاقوامی سلامتی اور استحکام  پر جاری فوجی کشیدگی کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی مکمل سپورٹ، مملکت کی سلامتی اور خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے والے ایرانی حملوں کے خلاف ہمیشہ مضبوطی سے کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’عید الفطر کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے بھائی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی۔‘
مملکت پر حالیہ حملوں کی پاکستان کی طرف سے شدید مذمت کی اور اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
مملکت کے تحمل کو سراہتے ہوئے، میں نے کشیدگی میں کمی، دشمنی کے خاتمے اور امت کی صفوں میں اتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد کو علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، ہم نے قریبی کو آرڈینیش پر اتفاق کیا ہے۔

 

شیئر: