سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے فون پر بات چیت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا۔
فرانسیسی صدر نے مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی، حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی خود مختاری کے تحفظ، سلامتی کو برقرار رکھنے، اپنی سرزمین اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے مملکت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔