Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مصر اور شام کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

حالیہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر العاطی اور شام کے ہم منصب اسعد حسن الشیبانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الگ الگ رابطوں کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے بدھ کو مملکت میں چین کے سفیر ژونگ ہوا  کا مقدم کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبالہ خیال کیا گیا۔

شیئر: