Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے اسحاق ڈار کا فون پر رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے سفارتی روابط، مکالمے اور خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوموار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ٹیلی فونگ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور اس کے وسیع تر اثرات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفارتی روابط، مکالمے اور خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوموار کو اپنے جاپانی ہم منصب توشی میتسو موٹیگی سے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق  ٹیلیفونک گفتگو کے دوران موجودہ صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

 
 

شیئر: