سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی سیون کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو فرانس پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں گلوبل گورننس میں اصلاحات، تعمیر نو کے چیلنجز، میری ٹائم سکیورٹی، سپلائی چین اور بین الاقوامی امن و استحکام کو لاحق خطرات سمیت متعدد عالمی امور اور ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔